جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف پروگرام پر آمادگی ظاہر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس دوران حکومت میں شامل جماعت نے آئی ایم ایف پروگرام آمادگی ظاہر کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے پیپلز پارٹی کی فنانس ٹیم سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔

ملاقات کا مقصد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے قومی مفاد میں پروگرام کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کے نمائندے اور پیپلز پارٹی کی فنانس ٹیم کے درمیان ہونے والی بات چیت کو پاکستان میں معاشی اصلاحات اور استحکام کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر تجارت نوید قمر نے فنانس ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اسٹینڈ بائی معاہدے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ادھر آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایسٹر پریز روئز پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں سے 3 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام میں معاونت چاہتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ رابطوں کا مقصد پالیسیز میں تسلسل کیلیے تعاون حاصل کرنا ہے، آئندہ الیکشن کے بعد سیاسی حکومت کو ابھی سے پالیسیز سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری چند دنوں میں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی جانی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں