اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی دنگل کی تیاری کر لی، پارٹی خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی نے قبائلوں علاقوں کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلہ کیے گئے.
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے معاملات زیر غور آئے، ساتھ فاٹا انضمام کی عملی شکل میں حائل مشکلات پر بھی تبادلہ خیال ہوا.
اس اجلاس میں فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، راجا پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے شرکت کی. ہمایوں خان، اخوندزادہ چٹان، فیصل کریم کنڈی ،ساجد طوری، رضاربانی، نویدقمر اور شیری رحمان بھی اس اجلاس میں شریک ہوئیں.
مزید پڑھیں: قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 2 جولائی کو ہوگی
خیال رہے کہ کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں.
صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ان سولہ حلقوں میں پولنگ دوجولائی کو ہوگی۔ اس ضمن میںریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کرےگا۔