جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بجٹ کی منظوری : پیپلزپارٹی ووٹ دے گی یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی آج بجٹ کی منظوری کے لئے ووٹ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، پی پی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ پر ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگی ارکان کے پی پی کیخلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور پارٹی ارکان سے بجٹ پر ووٹ دینے پرتجاویز بھی طلب کی جائیں گی.

- Advertisement -

پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی اور حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا۔

خیال رہے بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو سخت تحفظات ہیں اور اس حوالے سے حکومت سے پی پی کی کئی میٹنگز بھی ہوچکی ہیں تاہم اب تک پی پی نے بجٹ منظوری کے لیے ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکراتی ادوار کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رواں سال کرانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، پنجاب حکومت رواں سال بلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون سازی کرے گی، اور پی پی کو اس سلسلے میں اعتماد میں لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں