بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فیک نیوز پیکا قانون میں ترمیم پر  اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فیک نیوز پیکا قانون میں ترمیم پر  اتفاق ہوگیا، فیک نیوز پھیلانے پر تین سال تک سزا اور جرمانہ ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں فیک نیوز پیکا قانون سے متعلق اتفاق ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہن لیگ نے پیکا قانون میں ترمیم کیلئےقانونی مسودہ پیپلز پارٹی کے حوالے کیا۔

جس میں ن لیگ نےفیک نیوز سے متعلق 10سال سے زائد سزا تجویز کی ہے، تاہم 10سال سے زائدسزا کی تجویز سے پی پی نے اتفاق نہیں کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

پی پی اور ن لیگ نے اتفاق کیا سوشل میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائےگا اور فیک نیوز پھیلانے پر3 سال تک سزا اور جرمانہ ہوسکے گا۔

دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی فیک نیوزکا تعین کرے گی اور سوشل میڈیا اتھارٹی کو پی ٹی اے، ایف آئی اے ،پیمرا کے سوشل میڈیا اختیارات دیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام اتحادی جماعتوں کو فیک نیوز پیکا قانون کے حتمی مسودہ کی کاپیاں دے دی گئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں