منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

پاکستان پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں 18 اپریل کو جلسے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : پاکستان پیپلزپارٹی کی حیدرآباد میں 18 اپریل کو جلسے کی تیاریاں جاری ہے، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں، پیپلزپارٹی کینالز پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی حیدرآباد میں 18 اپریل کو جلسے کی تیاریاں عروج پر ہے، حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔

راول ہاؤس میں پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، صدر پیپلزپارٹی لیڈیزونگ فریال تالپور اور وزیراطلاعات شرجیل میمن نے خطاب کی، کنونشن میں خواتین سمیت بڑی پیپلزپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی ، 18اپریل کو کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینالز سندھ کے عوام کیلئے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، 18 اپریل کو بلاول بھٹو حیدر آباد آرہے ہیں، بلاول بھٹو حکمرانوں کو بتائیں گے کہ عوام چاہتے کیا ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے صوبے میں زیر زمین پانی میٹھا نہیں وہ پینے کے قابل نہیں ، آپ 7 کروڑ عوام کو پیاسا مار دو گے، عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے، حالات کچھ بھی ہوں، پیپلزپارٹی کینالز پر سمجھوتا نہیں کرے گی ، پیپلزپارٹی کینالز منصوبے پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں