بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آصف زرداری کی گرفتاری، پیپلزپارٹی کا کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی نے کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پیپلزپارٹی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گی، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں کارکنان سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا، احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کارروائیاں کرواکر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازع فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع فیصلوں کے باوجود عدالتوں میں ہی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نیب ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

خیال رہے نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، کیس میں آصف زرداری، فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں