جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

’پنجاب کی کونسی نہر کا پانی چولستان جائے گا‘ پی پی رہنماؤں کا سوال

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سوال کیا کہ پنجاب کی کونسی نہر کا پانی چولستان جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور اور ندیم افضل چن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سسٹم میں 43 فیصد پانی کی کمی ہے، پنجاب کی کونسی نہر کا پانی چولستان کو دیا جائے گا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ چولستان سے محبت نہیں ان کی نیت خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے نہیں سسٹم کے اتحادی ہیں، چاہتے ہیں سسٹم چلے، بجٹ سے پہلے سب واضح ہوجائے گا۔

یہ پڑھیں: ’کینالز مسئلے پر احتجاج، ہزاروں کنٹینرز سندھ پنجاب سرحد پر روک لیے گئے‘

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود ہی کینال کا ایشو بناؤ، خود ہی اس پر سیاست کرو، جلوس نکالو، ہم بیچارے صرف سن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 سال سے آپ حکومت کریں اور سوال ہم سے پوچھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو پنجاب میں رہ کر سندھ کا کیس لڑتے ہیں کب پنجاب کی بات کریں گے، وہ پہلے سندھ حکومت سے جواب لیں پھر ہم سے جواب مانگیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں