کراچی: رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادرمندوخیل کا کہنا ہے کہ تاریخیں دیکر عمران خان وقت نکال رہے ہیں، اب بھی انتظار میں ہیں کہ کہیں سے کال آجائے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے عمران خان اب بھی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخیں دےرہےہیں،ابھی تک کسی کو یقین نہیں کہ اسمبلیاں تحلیل ہوںگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج ہی اسمبلیاں تحلیل کردینی چاہیے تھیں،میرے خیال میں عمران خان وقت نکال رہے ہیں اور انتظار میں ہیں کہیں سے کال آجائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں نے ہی عمران خان کو سیکیورٹی دے رکھی ہے، حکومتوں سے نکلنے کے بعد عمران خان کو وہ سیکیورٹی نہیں ملےگی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی دس سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنے،اب وہ ڈیل کے بعد آدھی اسمبلی لےگا۔
عمران خان کی جانب سے نوے روز کے اندر الیکشن کے مطالبے پر بھی قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن کےپاس اتنے وسائل ہیں کہ 90دن میں الیکشن ہوں۔