اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی نے فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا، نئے ترجمان کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، فرحت اللہ بابر کئی سال سے آصف علی زرداری کے ترجمان تھے، نئے ترجمان کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اللہ بابر نے ترجمان آصف زرداری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ آصف علی زرداری نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فرحت اللہ بابر بطور سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: پارلیمان اپنے اختیارات کھو رہا ہے، فرحت اللہ بابر

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران کہا تھا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہورہی ہے، دوسرے اداروں نے پارلیمان پر شب خون مارا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب صرف حکومت کا ہوتا ہے، خطے میں خطرات منڈلا رہے ہیں، پاکستان کا تحفظ پارلیمان کا کام ہے، اٹھارویں ترمیم رول بیک  کرنے کی کوشش کی گئی تو صورتحال خراب ہوگی، ایسا ہوا تو پنڈورا بکس کھلے گا جسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا، فیض آباد دھرنا ہوا تو حکومت کو سرنگوں ہونا پڑا احتساب صرف حکومت کا ہوتا ہے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں