تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق پی پی کا بڑا جواب

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں اور نہ کسی سے پی ڈی ایم میں واپسی کی درخواست کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر  شیری حمان نے کہا کہ ’پی پی کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ ہم کسی جماعت کو وضاحت نہیں دیں‌ گے، اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا مقصد پارلیمان میں جمہوری کردار ادا کرنا تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی آزاد سیاسی جماعت ہے اور پارلیمانی سیاست پریقین رکھتی ہے، ہم کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں اور نہ  ابھی تک پی ڈی ایم میں واپسی کے لیے کسی جماعت سے درخواست کی بلکہ ہمیں شمولیت کی پیش کش ضرور ہوئی‘۔

پی پی پی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کے بعض عناصر آپس میں لڑرہے ہیں، جس کا نقصان کسی اور کو نہیں بلکہ حزبِ اختلاف کو ہی ہے، ایک منصوبہ بندی کے تحت ایسے وقت میں پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالی گئی جب ہم منزل کے بہت قریب پہنچ چکے تھے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ بدین کے ضمنی انتخابات میں 16رکنی اتحادایک جیالےکے ہاتھوں شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،  اسی وجہ سے  بعض عناصر حکومت مخالف مہم چھوڑ کر پی پی کو نشانہ بنا رہے ہیں‘۔

شیری رحمان نے تجویز دی کہ اپوزیشن  کی جماعتیں حکومت کے خلاف اپوزیشن کریں، حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے درمیان آپسی تنازعات سے اپوزیشن کی کسی جماعت کو کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -