پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سینیٹ انتخابات میں مختلف جماعتوں نے بدترین ہارس ٹریڈنگ کی، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اپنے حصے کی سیٹیں جیتیں، لیکن انتخابات میں مختلف جماعتوں نے بدترین ہارس ٹریڈنگ بھی کی۔

ان خیالات کا ا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شفاف طریقے سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری جماعت نے اپنے حصے کی سیٹیں جیت لی ہیں۔

سینیٹ انتخابات: ن لیگ کے حمایت یافتہ 15، پیپلزپارٹی کے 12، پی ٹی آئی کے 6 امیدوار کامیاب

رہنماء پی ٹی آئی چوہدری سرور پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور مسلم لیگ (ن) کے گورنر رہ چکے ہیں، انہوں نے اپنے دور میں ایم پی ایز کو بہت نوازا، وہ انگلینڈ آنے والے لوگوں کو خوب سیر وتفریح بھی کراتے تھے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کی جانب سے نوازے جانے پر ایم پی ایز نے بھی خوب دوستی نبھائی، یہ بھی ہارس ٹریڈنگ ہی کہلائے گی، ہمارے امید واروں نے سینیت انتخابات میں شفاف طریقوں سے سیٹیں حاصل کیں۔

مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے ان دیکھے ہاتھوں پر الزام عائد کرنا: اعتزاز احسن

ایم کیو ایم سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی کے لاڈلوں نے شہر کا برا حال کر رکھا ہے، ایم کیو ایم ایک دوسرے سے لڑتی رہی جس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کے 52 نشستوں پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سندھ سے دس اور خیبر پختونخواہ سے دو امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں