منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی اب باغِ جناح گراؤنڈ میں سب سے بڑا جلسہ کرے گی: شہلا رضا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ پی پی اب باغِ جناح گراؤنڈ میں سب سے بڑا جلسہ کرے گی، مخالفین کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں ناکام ہوچکی ہے، ان کے لوگ قیادت چھوڑ کر جارہے ہیں، ارادے پر جلسے نہیں ہوتے قانون کے مطابق اجازت لینا پڑتی ہے۔

انہوں نے گذشتہ روز پی پی اور پی ٹی آئی تصادم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اصولی طریقے سے جلسے کی اجازت لی تھی لیکن پی ٹی آئی کے پاس کوئی اجازت نامہ موجود نہ تھا، کل پیپلز پارٹی کی متعدد گاڑیاں جلیں، ہمارے ہی لوگ زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی نے کراچی کا کچرا عامر لیاقت اٹھالیا، بدبو بھی ڈھک دیتے، شہلا رضا

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہنگامے سے کچھ ہی دیر پہلے میں پی پی کیمپ سے گئی تھی، امن کے لیے وفاق نے صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی جبکہ کل کے واقعے میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو کچھ نہیں ہوا، نقصان ہمارے کارکنوں کا ہوا ہے، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اس قسم کی سیاست نہیں کرتی۔

پاکستان میں 1970 کے بعد کبھی شفاف الیکشن نہیں ہوئے: شہلا رضا

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے جنرل سیکریٹری ویسٹ کے پاؤ ں میں گولی لگی ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے سر پھاڑ دیے گئے، سانحہ 12 مئی پر تبصرہ کرتے ہوئے شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ 12 مئی کراچی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ہم 12 مئی کیس کو عدالت میں لے کر گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں