جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ، پیپلز پارٹی کا توجہ دلاؤ نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ؛ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں پروفیسر سلمان حیدر سمیت سوشل میڈیا میں متحرک تین افراد کے لاپتہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔

اس بات کا انکشاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک لوگوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے جس کے لیے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے تاکہ اس اہم معاملہ پر ایوان کی توجہ دلائی جا سکے اور وزارت داخلہ سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔

 

توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نوید قمر، نفیسہ شاہ، عذرا افضل پیچوہو، شازیہ مری اور شاہدہ رحمان کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔

salman-post-3

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سوشل میڈیا پر متحرک سماجی و انسانی حقوق کارکن اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پرفیسر سلمان حیدر سمیت تین افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور تاحال ان کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی ہے۔
salman-post-2

salman-post-1

 

اطلاعات کے مطابق پروفیسر سلمان حیدر کے علاوہ لاپتہ ہونے والے دیگر دو افراد وقاص گورایہ اور عاصم سعید بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں