ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘پیپلزپارٹی بتائے پی پی ایز کہاں بھجوانی ہیں ہم بھیج دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بتائے پی پی ایز کہاں بھجوانی ہیں ہم بھیج دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں کفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں پی پی ایز کی کوئی کمی نہیں ہے، پی پی ایز تو اب پاکستان میں بن رہی ہیں ہم امپورٹ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سےزیادہ پی پی ایزکراچی میں بن رہی ہیں، پیپلزپارٹی بتائےپی پی ایز کہاں بھجوانی ہیں ہم بھیج دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 4ہزارکےقریب وینٹی لیٹرز ہیں، این سی سی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرتے ہیں اور پھر رات کو ٹی وی پر سیاست کرتےہیں، پیپلزپارٹی کی پالیسی ہےمیٹھامیٹھاہپ ہپ کڑوا کڑوا تھوتھو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا قومی اسمبلی کا اجلاس ورچوئل ہونا چاہئےتھا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ورچوئل ہوتا تو بہترہوتا، ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہونےکیلئےبہت زور دیا اور پارلیمنٹ کااجلاس بلاکرخودشہبازشریف نہیں آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں