اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘کاروبار؛ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کےفیصلےکیخلاف اپیل دائر کریگی’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں اور مالز کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی، نظرثانی اپیل دائر کرنے کے بعد اپنامؤقف بھی پیش کریں گے۔

نبیل گبول نے کہا کہ نظرثانی اپیل دائر کرنا ہمارا قانون حق ہے، جن ممالک نےلاک ڈاؤن ختم کیا وہاں کورونا بڑھ گیا، خدشہ ہے کہ جون کےوسط میں کوروناکیسزکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد4 گنا زیادہ ہے میں بہت ساری فیملیز کو جانتاہوں جنہیں کورونا ہےلیکن وہ جانانہیں چاہتے، لوگوں کوکوروناکی پرواہ نہیں اور بازاروں میں بہت رش ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15 جون تک 3726اموات ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے مگر وفاقی حکومت جو کچھ کہہ رہی ہے ہم وہی کر رہےہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنےکافیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیاتھا، شاپنگ مالز ابھی کھلےنہیں ہیں کھولنےکاکہاہے، سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کےخلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سےکوئی ناراضی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں