اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ حکومت میں موجود دہشت گردوں کے ہمدردوں سے بلاول بھٹوکو خطرہ ہے، آج شیخ رشیدکی دھمکیوں پردرخواست دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹوکو 40 منٹ بلاجوازنیب دفترکےگیٹ پرروکاگیا، حکومت اور نیب حکام نے جان بوجھ کربلاول بھٹو کی سیکیورٹی کو نظرانداز کیا، حکومت میں موجود دہشت گردوں کے ہمدردوں سےبلاول بھٹوکو خطرہ ہے۔
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی سیکیورٹی ہٹائی جا رہی ہے، ایساہی مشرف نے شہید بی بی کے لیے کیا تھا، سلیکٹڈ حکومت پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے، حکومت مجبور نہ کرے کہ ہم عوام کو سڑکوں پرآنے کی اپیل کریں۔
پی پی رہنما نے کہا آصف زردای کی پیشی ختم ہوئی ہے، بلاول بھٹوپیش ہوگئے، کیس اس وقت کاہےجب بلاول بھٹو 6 ماہ کےتھے، نہ پیپلز پارٹی نے کارکنوں اورنہ کارکنوں نےپارٹی کوچھوڑا، پیپلزپارٹی نےہمیشہ مقابلہ کیاہے، یہاں بڑی تعداد میں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشیدکی دھمکیوں پردرخواست دیں گے ، پارٹی رہنمااپنےمؤقف سےبالکل پیچھےنہیں ہٹیں گے، ہمیں اورکارکنوں کومختلف جگہوں پرروکاگیا۔
چوہدری منظور نے مزید کہا انتظامیہ کی حکمت عملی تھی کےکارکن اکٹھےنہ ہوپائیں، سب نےدیکھ لیاکہ کارکن ہرحال میں اپنی قیادت کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں : پارک لین کمپنی کیس : آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بیان ریکارڈ کرادیا
خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری اور بلاول نے نیب کوبیان ریکارڈ کرادیا، نیب ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول سے علیحدہ علیحدہ کمروں میں پوچھ گچھ کی اور دونوں کابیان قلمبند کئے۔
آصف زرداری کوپچاس سوالات پرمشتمل سوالنامہ دے دیاگیا اور دونوں کوتحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔