بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی میرپورخاص میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

میرپورخاص: صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں پیپلزپارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق صدر آصف علی زرداری جیالوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سابق صدر آصف علی زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پرجیالوں سے خطاب کریں گے۔

میرپور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں پنڈال سج گیا ہے، جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار ہوگیا، جلسہ گاہ کے اطراف بینرز اور جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر90 پونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پارٹی کے رنگوں کی ٹوپیاں اور بیجز کے پتھارے سج گئے جبکہ جیالے بھی پرجوش ہیں۔


میاں صاحب ! پہلے اپنے جعلی مینڈیٹ کا راز فاش کریں، آصف زرداری


یاد رہے کہ گزشتہ روز میرپورخاص میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب کسی راز کو فاش کرنا ہی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس بات سے پردہ اٹھائیں کہ انہیں اتنا بھاری مینڈیٹ کیسے اور کہاں سے ملا؟۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں