site
stats
پاکستان

پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف بھرپوراحتجاج کا فیصلہ

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف کے درمیان مشاورت ہوئی ہے جس میں حکومت کے خلاف بھرپورمزاہمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے۔

مشاورت میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھرایک پلیٹ فارم پراکھٹا کرے گی تاکہ حکومت کو پنامہ پیپرزکی تحقیقات کے معاملے پرمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سخت موقف اپنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ پنامہ پیپرز کے معاملے حکومت اوراپوزیشن تاحال ٹی او آرز تشکیل نہیں دے پائے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top