کراچی : پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں پاورشوکرے گی ، نشترپارک میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا 55واں یوم تاسیس کل منایا جائے گا، پیپلزپارٹی ہر سال اس دن کو کسی بڑے جلسے کی صورت میں مناتی ہے۔
پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر کل کراچی میں پاورشوکرے گی ، نشترپارک میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کل ورکنگ ڈے ہے، لوگوں کوتکلیف سے بچانے کے لئے پلان ترتیب دیا ہے، اب ضلعی نہیں یوسی سطع کے قافلے شریک ہوں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پی پی خواتین ونگ کی طرف سے پروگرام ترتیب دیا ہے، کل شام چار بجے جلسہ منعقد ہوگا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسی سیاسی جماعت دنیا میں نہیں ملے گی ، اس پارٹی کے قائدین وکارکنان نے جانوں کے نظرانے دیے، پیپلز پارٹی نے آئین کو اصلی حالت میں بحال کیا۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین شکنی کے خلاف جدوجہد کرتی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے مشورے پرعمل ہوا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکارا ملا، 2007 میں سب جماعتوں نے بائیکاٹ کاارادہ ظاہرکیا، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کو قائل کیا حالانکہ پیپلزپارٹی چاہتی توون تھرڈ میجارٹی لے سکتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلیوں سے استعفی دینا ہے تو ہاتھ سے لکھ کردیں، ان کی نیت ہی نہیں، یہ ڈراما اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے