اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘پیپلزپارٹی سندھ سے استعفے نہیں دے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کسی بھی طور پر استعفے نہیں دےگی یہ سب اندر سے ملے ہوئے ہیں۔

دیر لوئر تیمر گرہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے 10 روز کے لیے معطل کیے گئے سیاسی جلسے کے بعد ایک بار پھر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 دسمبر کو گوجرانوالہ سے دوبارہ تحریک کا آغاز کرے گی ، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پشاور میں 6افرادشہید ہوگئے اور سانحہ پرٖغفلت کےمرتکب پوری صوبائی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےجلسے جلوس ان کاقانونی وآئینی حق ہے ہر ایک اسٹبلشمنٹ کی ہمدرریاں لینے کی کوشش کر رہا ہے پی ڈی ایم کی جماعتوں نے موجودہ حکومت کو 2سال تک سپورٹ کیا ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا آمروں نےملک کابیڑہ غرق کیا، حکومت نےلاکھوں لوگوں کوبے روز گار اورلوگوں بے گھر کردیا موجودہ حکومت نے عوام سے کیا گیاایک وعدہ پورا نہیں کیا پوری حکومت مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے جب کہ حکومت کی تمام خارجی اور داخلی پالیساں ناکام ہوچکی ہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں