پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ مکمل ہوگیا جس میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے جنرل ممبر پر پیپلز پارٹی کے 195 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ میونسپل کمیٹی کے جنرل ممبر پر 18 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کو 15 نشستیں ملیں جب کہ جی ڈی اے 14 اور جے یو آئی (ف) 5 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

- Advertisement -

14 اضلاع میں ٹاون کمیٹی کے جنرل ممبر پر پیپلز پارٹی کے 332 امیدوار کامیاب رہے، جی ڈی اے کے 55 اور 38 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کو 8 نشستیں ملیں۔

قمبر شہداد کوٹ میں پیپلز پارٹی کے 91 یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

8 آزاد امیدوار بھی یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ قمبر شہداد کوٹ کی تین یوسیز میں جے یو پی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ بھی نظر آئے۔ پیپیلز پارٹہ کے رہنما منظور وسان کے آبائی علاقے کوٹ ڈیجی میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی۔ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا۔

صوبائی وزیر منظور وسان اپنے گھر کوٹ ڈیجی میں ہار گئے۔ 9 میں سے 5 نشستوں پر جی ڈی اے امیدوار کامیاب رہے۔ منظوروسان نے دعویٰ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی 9 میں سے 7 نشستوں پر کامیاب ہوگی۔

نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی صرف 4 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ لاڑکانہ ٹاؤن کمیٹی باڈہ پر بھی پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی۔ لاڑکانہ عوامی اتحاد 14 میں سے 8 نشستوں پر کونسلر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی 6 نشستیں لے سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں