جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کا جماعت اسلامی کے غزہ پروگراموں میں شرکت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کے یومِ غزہ پروگراموں میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پروگراموں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے سید نیر بخاری نے سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو تعاون کے پیغامات بھیج دیے۔

نیر بخاری نے کہا کہ صوبائی تنظیمیں جماعت اسلامی کے یوم غزہ پروگراموں میں شرکت کریں اور صوبائی عہدیداران ملک بھر میں جماعت اسلامی تنظیموں سےرابطے کریں، پاکستان پیپلز پارٹی عہدیداران  پروگراموں میں شریک ہوں۔

- Advertisement -

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے ایک سال پورے ہونے اور اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم غزہ کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھرپور شرکت کی ہے۔

اس سلسلے میں اتوار 6 اکتوبر کو شام 3 بجے شاہراہ فیصل کراچی پر عظیم الشان و تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ منعقد کیا جارہا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں کے لیے کھڑا ہوگا، قوم اس دن غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو دوپہر 12بجے عوام سڑکوں پر نکلیں، ہم غزہ کے لیے لڑ نہیں سکتے لیکن سڑکوں پر نکل کر پیغام تو دے سکتے ہیں، فلسطین کا معاملہ ایسا ہے جو پاکستان کی بنیاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر اسلام آباد میں ملین مارچ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چاہتے تھے حکومت کو ایک موقع دیں لیکن وقت ختم ہوگیا اب ہم فیصلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں