ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی کے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اب پیپلزپارٹی ہفتے کو ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کرے گی۔

پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ پر بحث کا حصہ بنے گی اس حوالے سے پارٹی کے ایم این ایز کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی پی ایم این ایز کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بدلے پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم کو بجٹ پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا جبکہ شہباز شریف ان کے تحفظات دور کروانے کا وعدہ کیا۔ تحفظات کے خاتمے پر پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری کیلیے حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں