ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے نامزد غلام مصطفیٰ 197 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کو 92 ووٹ ملے۔

- Advertisement -

غلام مصطفیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف اور تمام لیگی دوستوں کا مشکور ہوں جب کہ ایم کیوایم، بی اےپی اور تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنیداکرم کا شکریہ جنہوں نےحصہ لے کر جمہوری روایت کو آگے بڑھایا اپنےحلقے والوں کا بھی شکریہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صدیق قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست دی۔

اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا جس میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں