کراچی : پیپلز پارٹی نےگونوازگو تحریک کے تیسرے مرحلے کا اعلان کردیا، نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے ہر ضلع ہیڈ کوارٹر میں افطار پارٹی ہوگی اور گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی گو نواز گو تحریک کے تیسرے مرحلے کا اعلان ہوگیا، جس کے مطابق یکم رمضان سے ضلعی سطح پرتحریک چلے گی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے یکم رمضان سے ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں افطاریاں کرائیں گے اور گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے۔
ان کا کہنا تھا ملک کا وزیر اعظم داغدار ہو چکا ہے، اس وجہ سے دنیا میں پاکستان کو خاطر میں بھی نہیں لایا جارہا ہے اوریہی وجہ ہے کہ سعودی کانفرنس میں وزیراعظم کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ عالمی عدالت میں ہم کیس ہار گئے، کلبھوشن یادیوکے معاملے پر بھی پاکستان نے اپنا جج عالمی عدالت میں نہ بھیج کر ملک دشمن کی مدد کی ہے، جے آئی ٹی کی مخالفت کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو پہلے مریم نواز کے خلاف کی جائے، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کے لیے سوشل میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوششوں میں ہیں اور ایف آئی اے کے ذریعے لوگوں پر چھاپے لگوائے جارہے ہیں جس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے پی پی کراچی کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے پیپلز پارٹی اگلے عام انتخابات میں کراچی کی تاریخ بدل دے گی، اب کراچی میں گولی کی حکمرانی نہیں جیالے راج کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے خلاف گونوازگو تحریک شرو ع کرنے کا اعلان
یاد رہے ماہ اپریل میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گونوازگو تحریک شرو ع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دینگے تب تک گو نوازگو دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔