تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

گورنر اور پی ٹی آئی اتحادیوں سے روابط کی وجہ سے ناصر حسین شاہ کو ہٹایا گیا، ذرائع

کراچی: صوبائی وزیر سندھ سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے خوف کے باعث استعفیٰ لیا، ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ سے گورنر سندھ اور علی گوہر مہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے قریبی مراسم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے ایک روز قبل اچانک اپنی 5 وزارتوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا البتہ اب کہانی کا نیا موڑ سامنے آگیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ناصر حسین شاہ اپنی وزارتوں سے مستعفی نہیں ہوئے بلکہ اُن سے پی پی قیادت نے استعفیٰ لیا کیونکہ اُن کے گورنر سندھ، علی گوہر مہر اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے قریبی مراسم ہیں جس کی وجہ سے پی پی قیادت کو شدید تحفظات تھے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہےاعلیٰ قیادت کی ہدایت پر ناصر حسین کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کر کے زبردستی پانچ وزارتوں سے استعفیٰ لیا گیا۔

یہ بھی اطلاع سامنے آئی کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر مہر اور ناصر حسین شاہ کے آپس میں دیرینہ تعلقات اور مراسم ہیں، چونکہ گھوٹکی میں علی گوہر پی پی امیدوار کے مخالف مہم چلا رہے تھے اس لیے قیادت کو شبہ تھا کہ ناصر حسین شاہ بھی امیدوار کو سپورٹ نہیں کریں گے یا پھر اُس کے لیے مہم نہیں چلائیں گے۔

ناصر حسین کے اچانک استعفے کی وجہ سے پی پی کے سینئر رہنما بھی لاعلم تھے جبکہ وزیر اعلیٰ نے ابھی تک انہیں وزارت سے ہٹانے کی بھی کوئی مضبوط وجہ بیان نہیں کیا۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں وزارتِ اعلیٰ کے متبادل سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔

Comments