بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ڈپٹی اسپیکر کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے، پیپلزپارٹی کی سپریم کورٹ میں درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پیپلز پارٹی کے نیر بخاری نے سپریم میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جسے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا جارہا ہے جس پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کی طرف سے نیر بخاری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آرٹیکل 66،17،95 کی خلاف ورزی ہے۔

استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو کالعدم قرار دیکر ڈپٹی اسپیکر کو دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور نتیجہ دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں صدر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں