کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، اس سوچ کیخلاف بیان دیا تھا جو 12مئی کے پیچھے کھڑی ہے۔
سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ میری تقریرمحمدحسین کی تقریرکے بعد کی تھی، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔
https://youtu.be/5jKyk0WZoJU
انھوں نے کہا کہ شہیدوں کی پارٹی سے وابستہ ہوں ، فخر ہے اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے بھائی بھائی ہیں۔
مزید پڑھیں : سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر
یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے سندھ اسمبلی میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جن کو پناہ دی، آج وہ ہی سندھ کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ان کے بھگوڑے لیڈر نے پاکستان کے خلاف تقریریں کیں، پہلے خود کو پاکستانی اورسندھی تسلیم کریں، پھر تنقید کریں۔
پی پی رہنما نے کہا تھا کہ مہاجر کوئی نہیں جو یہاں رہ کر یہاں کا کھاتا ہے، وہ سندھی ہے، کوئی سندھ کو توڑنے اور کالاباغ ڈیم کی بات کرے گا تو ہم مرنا مارنا جانتے ہیں۔
جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے سہیل انور سیال کے مہاجروں سے متعلق اشتعال انگریز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سہیل انورسیال آج شام تک اپن بیان پر معافی مانگیں، معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے۔