پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پرابھاس نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکار پرابھاس نے اپنی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پرابھاس نے اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

پرابھاس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا جلد شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی خواتین مداحوں کے جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی کاسٹ میں لیجنڈری اداکار کمل ہاسن، پرابھاس اور دپیکا پڈوکون ودیگر شامل ہیں۔

’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے نارتھ انڈین حقوق 100 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ ’پشپا 2‘ کے حقوق 200 کروڑ میں فروخت ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پرابھاس جلد شادی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں