تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس: قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کل بروز پیر ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کرے گا۔

نومنتخب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھاتے ہی پہلی سماعت کیلیے فل کورٹ تشکیل دے دیا ہے۔ رجسٹرار آفس پہلے ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 18 ستمبر کو سماعت کیلیے مقرر کر کے فریقین کو نوٹس جاری کر چکا ہے۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

گزشتہ کئی ماہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ مؤقف اختیار کر رکھا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ نہیں کرتی وہ کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کے بینچ سے علیحدہ ہوتے وقت بھی انہوں نے اس بات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -