منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس پہلا آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، جس میں آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظرثانی اپیلیں ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ جسٹس امین الدین بطور رکن شریک ہوں گے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سے قبل جسٹس منیب اختر تین رکنی کمیٹی کا حصہ تھےتاہم گزشتہ اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث موخر کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنا شامل ہیں، آرٹیکل 63 اےکی تشریح کااکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اخترنےتحریرکیاتھا ، اکثریتی فیصلےمیں کہاگیاتھاکہ پارٹی پالیسی کیخلاف ڈالا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مبینہ آڈیولیکس کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کرنا بھی شامل ہیں ، آڈیو لیکس کیخلاف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں5رکنی بینچ نے حکم امتناع دیا تھا، مبینہ آڈیولیکس کیخلاف کیس ایک سال سےزائدعرصہ سے زیرالتوا ہے۔

صدارتی آرڈیننس کے بعد جسٹس امین الدین خان3رکنی کمیٹی کاحصہ ہیں جبکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس منصورعلی شاہ بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں