جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مسلمانوں کے خلاف چاقو تیز رکھو، بھارتی انتہاپسند خاتون رہنما کی نفرت انگیز تقریر (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک: بھارتی انتہاپسند خاتون رہنما نے بھی مسلمانوں کے خلاف ’چاقو تیز رکھنے‘ کی تلقین کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھوپال کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک بار پھر میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو کرناٹک میں ایک جلسے میں انھوں نے تقریر میں کہا ’اپنے گھر میں ہتھیار رکھو، اور کچھ نہیں تو اپنے گھر میں سبزیاں کاٹنے والے چاقو ہی تیز رکھو۔‘

- Advertisement -

تقریر میں پرگیا سنگھ نے مسلمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’لَو جہاد کرنے والوں کو لَو جہاد جیسا جواب دو۔ اپنی لڑکیوں کو محفوظ رکھو۔‘

واضح رہے کہ بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں کا یہ دعویٰ ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر ان سے شادی کر لیتے ہیں اور ان سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرواتے ہیں اور اسی کو انھوں نے ’لَو جہاد‘ کا نام دیا ہے۔

پرگیا سنگھ نے مزید کہا کہ ’ہمارے گھروں میں بھی سبزی کاٹنے کے لیے ہتھیار تیز ہونا چاہیے، جب ہماری سبزی اچھے سے کٹے گی تو پھر دشمنوں کے منہ اور سر بھی اچھے سے کٹیں گے۔‘

پرگیا سنگھ ٹھاکر کی تقریر کے بعد خود بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک انڈین صحافی نے لکھا کہ ’ایسا ملک جہاں عمر خالد جیل میں سڑ رہا ہو اور پرگیا ٹھاکر تقاریر کے لیے آزاد ہو وہاں کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔‘ عمر خالد نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور بغاوت کے مقدمے میں جیل میں بند ہیں۔

ایک اور میڈیا پرسن سمنتھ رامن نے لکھا کہ ’یہ تشدد پر اکسانے کی واضح کال ہے، قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں