تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بیٹی کی شادی میں 5 کروڑ پاؤنڈز خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہوگیا

لندن: بھارتی نژاد برطانوی تاجر پرمود میتل کو برطانیہ میں بینک کرپٹ قرار دے دیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اسٹیل کے کام کے بے تاج بادشاہ لکشمی میتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر کو عدالت نے دیوالیہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق پرمود میتل 1 کروڑ تیس لاکھ پاؤنڈز کے مقروض ہیں اور وہ اب بینکوں کو قرض ادا نہیں کررہے جس پر انہیں ’بینک کرپٹ‘ قرار دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پرمود میتل نے 14 سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرض کی واپسی کی ضمانت دی تھی، مذکورہ کمپنی 1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا قرض ادا کرنے میں ناکام رہی۔

عدالت میں پرمود نے اعتراف کیا کہ  انہوں نے بس کمپنی کی ضمانت لی، قرض کی رقم سے اُن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہیں اپنے والد کا 1 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز کاقرض ادا کرنا ہے، اس کے علاوہ وہ اہلیہ اور بیٹے کے بھی مقروض ہیں۔

انہوں نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ میری کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکاؤنٹ ہے، مجھے اہلیہ کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرمود میتل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پاؤنڈز ہے جب کہ انہیں قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے۔

خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود میتل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈز سے زائد رقم خرچ کی تھی۔

Comments

- Advertisement -