جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہوسکا، بھارت کی عسکری قیادت کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہوسکا، اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پرپاکستان کو شکست دیتا تو آج ایل اوسی نہ ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی افسراور تجزیہ کار پراوین سواہنے نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارا۔

سابق بھارتی افسرپراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذپر ہاری گئی۔

پراوین سواہنے کا کہنا تھا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج ایل اوسی نہ ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کرسکا، ایل اوسی کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے اور مشرقی محاذپر بھارت نےفضائی اورزمینی نقل وحمل بند کر دی تھی، فضائی اورزمینی نقل وحمل بندہونےسےپاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔

سابق بھارتی افسر کا مزید کہنا تھا کہ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نےہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں