بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

آج کھانے میں مزیدار پران رائس بنائیں

اشتہار

حیرت انگیز

پرانز یعنی جھینگے ایک مزیدار ڈش ہے تاہم یہ ہر کوئی نہیں کھا سکتا۔ بعض افراد پرانز کھانے کے بعد الرجی کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اگر آپ کے اہل خانہ اس سے محفوظ ہیں تو آج ان کے ذوق طعام کی تسکین کے لیے مزیدار پران رائس بنائیں۔


اجزا

باسمتی چاول: آدھا کلو

جھینگے: چھوٹے، آدھا کلو

تیل: حسب ضرورت

پیاز: 1 کپ، کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

ٹماٹر: 4 عدد، باریک کٹے ہوئے

سیخ کباب مصالحہ: 2 کھانے کے چمچ

نمک: حسب ضرورت

پانی: حسب ضرورت

ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

سبز مٹر: 1 کپ، ابلے ہوئے

مشرومز: دو کپ، کٹے ہوئے

لیموں: گارنش کے لیے

ہرا دھنیا: گارنش کے لیے


ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو 2 منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، سیخ کباب مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

اب اس میں حسب ضرورت پانی ڈال کر ڈھانپ کر ابال آنے تک پکنے دیں۔

جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں چاول شامل کر کے ایک بار مکس کر کے ڈھانپ کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب اس میں ہری مرچ، مٹر اور مشرومز شامل کردیں۔

ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں جھینگوں کو فرائی کرلیں۔

پھر چاولوں کو ڈش میں نکال لیں اور اوپر جھینگے پھیلا دیں۔

مزیدار پران رائس تیار ہیں۔ ہرا دھنیا اور لیموں سے گارنش کر کے سرو کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں