تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

امجد صابری کے لیے درگاہ نظام الدین میں خصوصی دعائیں

کراچی : معروف قوال امجد فرید صابری کی شہادت پر ان کے بھارتی مداح بھی غمزدہ ہوگئے, تمام صوفی بزرگوں کے مزارات پر شہید کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین خواجہ نظامی نے کہا کہ ’’ امجد صابری کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہا امجد صابری اور غلام احمد صابری نے متعدد بار درگارہ پر حاضری دی اور شہید نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

خواجہ نظامی نے بتایا کہ ’’ امجد صابری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خواجہ نظام الدین اولیاء اور خواجہ غریب نواز کے مزارات پر خصوصی دعائیں کی گئی ہیں‘‘۔

دوسری جانب اجمیر شریف کے گدی نشین سلطان چشتی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘صابری خاندان نے ہمیشہ اسلام کی خدت کی ہے، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اجمیر شریف میں منعقد ہونے والے محفل سماع میں صابری گھرانے کی کمی بہت کمی محسوس ہوگی۔

معروف قوال کو آج پاپوش نگر قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں لاکھوں مداحوں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ہے، اس موقع پر پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور قوال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے معروف قوال کو گزشتہ روز لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -