ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’’نماز سب سے پہلے‘‘ ثانیہ مرزا کے ویڈیو پیغام کا سوشل میڈیا پر چرچا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو سب سے پہلے نماز کو ترجیح دینے کے ویڈیو پیغام کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو سوشل میڈیا اور عوامی تقریبات میں بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ انہوں  نے گزشتہ دنوں حیدرآباد دکن کے رمضان ایکسپو ’’دعوت رمضان‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکا سے کئی دیگر باتیں بھی کیں وہیں ایک دینی پیغام بھی دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

مختلف سوشل میڈیا ایپس پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ادائیگی کی تلقین کی۔

- Advertisement -

ثانیہ مرزا نے کہا کہ رمضان کا مزا اپنی جگہ لیکن نماز سب سے پہلے، عبادات اور تراویح ادا کریں اس کے بعد یہاں آئیں جب کہ یہاں تہجد کی نماز پڑھنے کا بھی انتظام ہے۔

ٹینس اسٹار کا یہ بھی کہنا تھا کہ عبادتوں کے ساتھ ساتھ ان سبھی چیزوں سے لطف اندوز ہوں جس کے لیے ‘دعوتِ رمضان’ سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں۔

 

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین میں بہت پذیرائی مل رہی ہے اور روح پرور پیغام پر صارفین کی جانب سے بھی دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے صارفین رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں