جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پشاور کے چرچ میں نماز کی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کےگرجا گھر میں معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی اور دیگر لوگوں نے نماز ادا کی۔

پادری ولیم سراج کےقتل پر اظہاریکجہتی کےلیے وفد آل سینٹس چرچ پہنچا جس میں حافظ طاہراشرفی سمیت دوسرے علما بھی موجود تھے۔ علامہ طاہر اشرفی نے چرچ میں پادری ولیم سراج کے لیے دعا بھی کی۔

ولیم سراج کو کل پشاور میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم آفس پادری سراج کے معاملے کو خود دیکھ رہا ہے کوئی مذہب دہشت گردی اورانتہاپسندی کی اجازت نہیں دیتا مجرمان کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکراورمتاثرہ لوگوں سےاظہارتعزیت کرتےہیں پشاور آنےکا مقصد مل بیٹھ کر معاملےکوحل کرناہے ایسےواقعات سےملک وقوم کےاتحادکو نہیں توڑا جاسکتا۔
اس موقع پر بشپ نے کہا کہ پاکستان کےلوگ اچھے ہیں اور ہم سب مل کر رہتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں