بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کی تیاریاں، یہ کام ابھی سے کرلیں ۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کا اصل مقصد مسلمانوں کی بحیثیت امت اصلاح اور تربیت کرنا ہے، مقدس ماہ کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں سمیت گلی کوچہ محلے اور مساجد پر نور ہوجاتے ہیں۔ درود و سلام اور تلاوت قرآن کی آوازیں کانوں میں رس گھولنے لگتی ہیں۔

یہ مقدس ماہ مسلم اُمہ کی روحانی اور دینی تربیت کا مہینہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب و ثقافت، اسلامی اجتماعت، کھان پان اور پہناوے کے شاندار مظاہرے کا بھی ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

مسلمانوں میں دینی نقطہ نظر سے استقبال رمضان کی تیاری کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ سحری و افطار کے لیے کچن میں ضروری اشیائے خورد و نوش، کپڑوں کی خریداری اور گھروں کی صاف صفائی اور سجاوٹ کے لئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

رواں سال رمضان المبارک کا بیشتر حصہ گرمی کے موسم میں گزرنے کا امکان ہے، ایسی صورتحال میں روزہ کی حالت میں عید کی تیاری انتہائی مشکل ہوجاتی ہے، کیونکہ خواتین عید کی تیاری کے سلسلے میں متعدد بار بازار کے چکر لگاتی ہیں، اس دوران کپڑوں سمیت گھر کی آرائش کا بھی سامان خریدا جاتا ہے۔

ماہ مقدس میں روزے کی حالت میں دھوپ کی شدت میں بازاروں کے چکر لگانا بہت دشوار ہوسکتا ہے، جس سے آپ کی عبادت سمیت آپ کی صحت پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہوسکتا ہے، اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ رمضان سے قبل ہی اپنی خریداری کا سلسلہ شروع کردیں تاکہ ماہ مقدس میں اپنا وقت عبادت اور طاق راتوں میں گزار سکیں۔

مقدس ماہ کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم گھرانوں کے کچن میں بھی بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، افطار کی خاص اہمیت ہوتی ہے، جس میں لذیذ پکوان تیار کئے ہیں، ایسے میں میدہ،تیل، کالی مرچ، پیاز، بیسن، زیرہ، چنے کا استعمال کافی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

رمضان المبارک میں خواتین کی اضافی ذمہ داریاں

ماہ مقدس سے قبل آپ یہ اشیاء زیادہ مقدار میں خرید کر رکھ لیں، تاکہ آپ کے پکوان میں خلل نہ پڑے اور تاخیر نہ ہو مزید یہ کہ روزے کی حالت میں بار بار بازار جانے سے بھی بچ جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں