تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انوکھا فوٹو شوٹ: دلہا دلہن کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت میں شادی کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن سمیت 4 افراد انوکھے فوٹو شوٹ کے دوران آبشار میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے روات بھاٹا کی آبشار میں دلہا دلہن پری ویڈنگ فوٹوشوٹ کروا رہے تھے کہ حادثاتی طورپر ڈیم کے دروازے کھل گئے۔

ڈیم سے پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہونا شروع ہوا تو دلہا دلہن سمیت 4 افراد اس آبشار میں پھنس گئے جس میں فوٹو گرافر بھی شامل تھا۔

فوٹو گرافر نے انہیں پانی سے باہر آنے کو کہا لیکن انہوں نے اس کی ایک نہ سنی، فوٹو گرافر کسی طرح باہر نکلا لیکن اس کا کیمرہ پانی میں گر گیا، چاروں تیز لہر میں پھنس گئے، فوٹو گرافر نے پانی سے باہر آتے ہی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

بعدازاں پولیس نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دلہا دلہن سمیت دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا، یہ جوڑا یکم دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے گا۔

Comments

- Advertisement -