اشتہار

ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی، کروڑوں مالیت کی قیمتی مچھلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قدرت ابراھیم حیدری کے ماہی گیروں پر مہربان ہوگئی، کروڑوں روپے مالیت کی نایاب مچھلیاں ان کے جال میں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی فش ہاربر پر نایاب مچھلیوں ’’سُوا‘‘ کی اس کھیپ کا سودا 70 کروڑ روپے میں طے ہوا،

گہرے پانیوں میں کئی عشرے گزارنے والے ان ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی، بنیادی طور پر اس مچھلی کو ’کروکر‘ اور ’شیڈ فش‘ بھی کہا جاتا ہے۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 4ہزار روپے فی کلو ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مذکورہ ’سُوا‘ مچھلیاں حاجی یونس بلوچ نامی ماہی گیر کے جال میں آئیں۔ ماہی گیر کے جال میں 1500 سے 1600 مچھلی کے دانے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی فوٹا چربی سے آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے، اس کو گولڈن سوا کہتے ہیں، یہ مچھلی نایاب ہوچکی ہے، اس کی فوٹا چربی بھی انتہائی قیمتی ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں