جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوجوان کی سوشل میڈیا پر اپنی موت کی پیش گوئی سچ ثابت

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر کے ایک نوجوان نے مرنے سے چند روز قبل اپنی فیس بک پوسٹ میں موت کی پیشگوئی کردی جو بعد ازاں سچ ثابت ہوئی۔

موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا ذائقہ ہر ذی روح کو چکھنا ہے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس کی موت کب اور کہاں آئے گی۔

دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی موت کے بارے میں پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں ان میں سے بعض کی پیشگوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مشرقی گورنری کے القرین شہر میں ایک ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والے تین افراد میں سے ایک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے فیس بک کے ذریعے اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

خیال رہے کہ القرین میں ایک ٹریفک حادثے میں دو کاروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آخر منشور للمهندس الراحل

تاہم اہل قرین کے لیے اس سانحے کی شدت اس وقت بڑھ گئی جب یہ معلوم ہوا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک انجینیر محمد صلاح تھے جنہوں نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

فیس بک پر مرحوم انجینیر کی بات چیت کے علاوہ معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنی موت سے پہلے فیس بک کا کور فوٹو تبدیل کیا اور کور فوٹو سے اپنی تصویر ہٹا کر گریگورین سال کے اختتام کی تصویر پوسٹ کی جس میں پتے ٹوٹ کر گرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس اس کے اوپر جملہ لکھا تھا: "میں نے سوچا تھا مگر یہ قبل از وقت ہے”

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیو الصالحیہ روڈ پر پیش آنے والے اس حادثے میں ایک باپ اور اس کی دو بیٹیوں کے علاوہ ایک انجینئر، ایک پولیس افسر اور ان کے ایک دوست کی موت ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں