ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈاکٹروں کی غفلت نے حاملہ خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جان بحق ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ نے دل کے دورہ سے موت کا سرٹیفیکٹ تھما دیا۔

واقعہ مریدکے کے تحصیل ہیڈکورٹر اسپتال میں پیش آیا۔ خاتون کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ بہن کو ڈیلیوری کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال لے کر گیا، ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور میری بہن مرگئی۔

بھائی نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے دل کے دورہ سے موت کا سرٹیفیکٹ تھما دیا ہے۔

یہ کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے کئی واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ اس سے قبل سرگودھا میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت نے خاتون کی جان لے لی تھی۔

خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ لواحقین نے بتایا کہ منور بی بی کے پیٹ میں درد تھا لیکن ڈاکٹر نے فوری طور پر گردے کا آپریشن تجویز کیا۔

لواحقین کے مطابق 45 ہزار روپے فیس کے باوجود آپریشن کے بعد خاتون تڑپنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے چل بسی جب کہ خاتون کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں