لاہور: حاملہ خاتون کو قتل کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، گروہ میں خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا۔ حاملہ عورت کے قتل میں ملوث اس گروہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ گروہ میں خاتون سمیت 4 کارندے شامل ہیں۔ ملزمان نے ایک روز قبل خاتون کا آپریشن کرنےکی کوشش کی تھی۔
انھوں نے کہا کہ دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی تھی، ملزمان نے خاتون کی موت کو قدرتی رنگ دینے کی کوشش کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن خاتون کو قتل کیا تھا۔