اشتہار

پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج ایوی ایشن ڈویژن کو پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعے کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب رہائشی آبادی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقیات رپورٹ تیار کرلی گئی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ رپورٹ ایئر کموڈور عثمان غنی ایوی ایشن ڈویژن کو پیش کریں گے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اب تک ہونے والے تمام شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کا ڈیوٹی روسٹر، ائیر ٹریفک کنٹرولر سے گفتگو رپورٹ میں شامل کی گئی ہے، طیارے کی نیلی لینڈنگ کی سی ٹی وی فوٹیجزز کو بھی رپورٹ کا حصّہ بنایا گیا ہے۔

تفتیشی اہلکاروں نے رپورٹ میں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ملنے والی معلومات کو بھی شامل کیا ہے جبکہ لاہور سے کراچی پرواز کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے حاصل ریکارڈ رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر ہوا بازی غلام سرور خان آج ابتدائی رپورٹ منظر عام لائی جائے گی، غلام سرور خان ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو بھی پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات، ایئربس کمپنی کی ٹیم اہم شواہد لے کر پیرس روانہ

واضح رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی ایئربس کمپنی کی ٹیم جہاز کا بلیک باکس اورکاک پٹ وائس رکارڈر لے کر پیرس روانہ ہوگئی ہے، بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا عمل کل شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں