The news is by your side.

Advertisement

قومی انسداد پولیومہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ تیار

اسلام آباد: رواں سال کی پہلی قومی انسدادپولیومہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ مہم میں 3 کروڑ 93 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوئی۔

قومی انسداد پولیو مہم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مہم نے مقررہ ہدف کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا، مہم کاہدف 4 کروڑ56ہزاربچوں کی ویکسی نیشن تھا۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور خیبربلاک میں آج آخری کیچ اپ ڈے ہے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی رسک علاقوں میں 5روزہ پولیومہم ، 2روزکیچ اپ ڈیز تھے، ملک کے دیگر علاقوں میں 3روزہ پولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیزتھے۔ پنجاب میں 99،سندھ میں99فیصدبچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل ہوئی۔ اسی طرح کے پی میں95، بلوچستان میں96 فیصدبچوں کی پولیوویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آزادکشمیرمیں 99، گلگت بلتستان میں101فیصد بچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں95 فیصد بچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل کی گئی۔ قومی انسدادپولیومہم میں بچوں کووٹامن اےکےقطرے پلائے گئے۔ وٹامن اےکےقطرے5 تا 59 ماہ عمرکے بچوں کوپلائے گئے۔

وٹامن اےقطرےپلانےکا مقصد بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا تھا۔ قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 87 ہزارورکرز نے حصہ لیا۔ قومی پولیو مہم سے قبل عملے کو کورونا ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں