اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز پی کے سیون ایٹ فائیو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی.

لندن کے ہیتھرو ایئروپورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے پریمیئر سروس کوشاندار قرار دیا.

یاد رہے لہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا.

پی آئی اے پریمیئر سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے سربراہان بھی شریک تھے.

پریمیئر سروس کی افتتاحی پرواز کے مسافروں کے لیے لیموزین سروس بھی مفت میں فراہم کی گئی.لیموزین سروس ایئرپورٹ سے 25 کلومیٹر تک کے فاصلے کے لیے ہے اور یہ بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے تھی.

خیال رہے کہ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے گئے ہیں.یہ طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں،یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا.

ذرائع کے مطابق ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے فلائنگ کرے گا جبکہ یومیہ فلائنگ پر پی آئی اے کو 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا،اس طرح 3 طیاروں کا کرایہ یومیہ 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر ہوگا.

واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی اربوں روپے کے خسارے کا شکار ہے،جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی طیاروں پر اضافی اخراجات پر تنقید کی گئی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں