اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت پریمیئر شپ کنٹینر سروس کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک چین اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت پریمیئر شپ کنٹینر سروس کا آغاز کردیا گیا، پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر گوادر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت پریمیئر شپ کنٹینر سروس کا آغاز کردیا گیا، سروس کے تحت پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر گوادر کی بندرگاہ لنگر انداز ہوگیا جبکہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت اور کرار نے ایم ایس ٹائیگر کو بندرگاہ پہنچنے تک سیکیورٹی فراہم کی۔

یہ نئی شپ کنٹینر سروس، کراچی گوادر گلف ایکسپریس، گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ میں جبل علی سے منسلک کرے گی اس کے علاوہ اس نئی سروس کے ذریعے گوادر پورٹ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی اور شارجہ پورٹس تک بھی رسائی حاصل کرے گی۔

گوادر پورٹ سے فروزن سی فوڈ کے مزید کنٹینر اس جہاز پر لادے گئے جس کے بعد ایم ایس ٹائیگر کی گوادر بندرگاہ آمد پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظیم الیاس نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر پراجیکٹ ہے، پراجیکٹ کی کامیابی ملک کی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگیی، پراجیکٹ خطے میں بھی اہم مقام رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں مرکزی حیثیت کے باعث گوادر پورٹ کی سیکیورٹی بہت اہمیت حاصل ہے، اسی مقصد کے لئے پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 88 قائم کررکھی ہے جس کا مقصد گوادر پورٹ اور ملحقہ علاقوں کا تحفظ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں