اشتہار

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی جانب سے الیکشن کے روز ڈیوٹی سر انجام دی جائے گی، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے۔

پریذائیڈنگ افسران کو موبائل فون کی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسران کے حوالے کی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: حکومت نے ضمنی انتخابات میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت یقینی بنائیں، پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔

مانیٹرنگ کے لیے ریٹرننگ افسران نے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔ کنٹرول رومز میں متعلقہ ڈی سی، پولیس، رینجرز اور فوجی حکام موجود ہوں گے۔ شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم ہے۔ کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں