لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کیلئے3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تمام اضلاع کے189اسپتالوں میں637اسٹاف ممبران کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کیلئے3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی، پہلے مرحلے کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن ہوگی۔
ہم نے پنجاب میں COVID-19 ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
تمام اضلاع کے 189 ہسپتالوں میں 637 سٹاف ممبران کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔
پہلےمرحلے میں ویکسینیشن کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو گئی ہے۔ اس کے بعد 65 سال سےزائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن ہو گی۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 19, 2021
یاد رہے پاکستانی ادارے ڈریپ نے چینی کمپنی سائینو فارم کی کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، اجازت ملنے کے بعد اب چینی کرونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔
سائینو فارم نے کرونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، اور یہ چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ ہے، سائینو فارم کی کرونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فی صد ہے۔
پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کرونا ویکسین سائینو فارم سے لینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان سائینو فارم سے کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدے گا۔